Monday, May 20, 2024

کوڑا کرکٹ جنگ کی وجہ بن سکتا ہے ، فلپائنی صدر کی کینیڈا کو دھمکی ‏

کوڑا کرکٹ جنگ کی وجہ بن سکتا ہے ، فلپائنی صدر کی کینیڈا کو دھمکی ‏
April 24, 2019

فلپائن (92 نیوز) فلپائنی صدر نے کینیڈا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ جنگ کی وجہ بن سکتا ہے ، اسمگلنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کینیڈاسےآنےوالا ساراگند واپس بھجوادیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلپائنی صدر نے کینیڈا سے آنےوالے کوڑا کرکٹ کے کینٹینرز اور بحری جہازوں کی آمد پر شدید برہمی کااظہارکیاہے۔

انہوں نے کہا نجی ٹھیکیداروں کی مدد سے کینیڈا اپنے ملک کا گند ان کےملک بھجوا رہا ہے جس پرکینیڈا سے جنگ ہوسکتی ہے۔اسمگلنگ کایہ سلسلہ نہ رکا تو کوڑابحری جہازوں پر لاد کرکینیڈین علاقوں میں انڈیل دیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کینیڈین دعوت کااہتمام کرلیں ان کی گندگی ان کے پاس واپس آرہی ہے۔

فلپائن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے مطالبہ کررہی ہیں کہ اس سلسلے کو بند کیاجائے۔