Saturday, April 20, 2024

کوپاامریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ: برازیل کولمبیا سے ہار گیا

کوپاامریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ: برازیل کولمبیا سے ہار گیا
June 18, 2015
سان تیاگو (ویب ڈیسک) چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں ہونے والے اہم میچ میں کولمبیا نے برازیل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن بہتر کر لی ہے۔ میچ جب شروع ہوا تو دونوں جانب سے کھیل کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کئے۔ میچ کے چھتیسویں منٹ میں کولمبیا کے جیسن موریلو نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ برازیل کی جانب سے کوئی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور اس طرح کولمبیا کی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔