Thursday, May 9, 2024

کوپا کپ ، ویلنشیا نے بارسلونا کو شکست دیدی

کوپا کپ ، ویلنشیا نے بارسلونا کو شکست دیدی
May 26, 2019
لندن ( 92 نیوز ) لیونل میسی کی بارسلونا کوپا کپ  کا فائنل بھی ہار گئی ، ٹائٹل کیلئے کھیلے گئے فائنل معرکے میں ویلنیشیا نے بارسلونا کو دوکے مقابلے میں ایک گو ل سے شکست دی ۔ ناکامیوں نے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو گھیرلیا، چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو فتح یاب نہ کراسکنے والے میسی کوپا کپ  میں ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچانے میں ناکام رہے ۔ ویلنشیا کے کیون گیمرو نے پہلے ہاف کے  21 ویں منٹ میں پہلا گول داغا،33ویں منٹ میں روڈریگو نے دوسرا گول اسکور کرکے ویلنشیا کی لیڈ مستحکم کردی ۔ دوسرے ہاف میں  میسی نے   ایک گول  کرکے ٹیم کو میچ میں واپسی کی امید دلائی لیکن بارسلونا  مزید  گول  کرنے میں ناکام رہی اور ویلنشیا دو ایک سے کوپا کپ کی چیمپئن ٹھہری ۔