Saturday, April 27, 2024

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ : ارجنٹائن نے یورا گوئے کو ایک گول سے شکست دیدی

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ : ارجنٹائن نے یورا گوئے کو ایک گول سے شکست دیدی
June 17, 2015
سانتیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے یوراگوئے کو شکست دے دی جبکہ پیراگوئے نے جمیکا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم یوراگوئے کے خلاف اہم میچ کےلئے لائنل میسی کی قیادت میں میدان میں اتری اور ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا فیصلہ کن گول سرجیو ایگویرو نے کھیل کے چھپن ویں منٹ میں کیا۔ پیراگوئے نے ایڈگر بینی ٹیز کے گول کی بدولت جمیکا کو ایک صفر سے ہرایا۔ آج برازیل اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔