Wednesday, May 8, 2024

کوپا امریکہ: ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گیا، برازیل اور پیراگوئے کا میچ آج ہو گا

کوپا امریکہ: ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گیا، برازیل اور پیراگوئے کا میچ آج ہو گا
June 27, 2015
سانتیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے کولمبیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی کِکس پر ہوا۔ ارجنٹائن نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا لیکن کوئی ٹیم مقررہ وقت تک گول نہ کر سکی۔ کولمبیا کے گول کیپر ڈیوڈ اوسپینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو یقینی گول روکے۔ پینلٹی شوٹ آو¿ٹ میں ابتدائی پانچ اسپاٹس تک مقابلہ برابر رہا اور دونوں ٹیموں نے چار چار گول کئے۔ چھٹے اسپاٹ پر دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں، ساتویں اسپاٹ میں کولمبیا کے موریلو پھر گول کرنے میں ناکام رہے، ارجنٹائن کے کارلوس ٹیویز نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ آج آخری کوارٹر فائنل برازیل اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔