Friday, April 19, 2024

کوپا امریکا کپ کا فاتح برازیل یا ارجنٹینا؟، فیصلہ کل ہوگا

کوپا امریکا کپ کا فاتح برازیل یا ارجنٹینا؟، فیصلہ کل ہوگا
July 10, 2021

ماراکان (92 نیوز) کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل کس کے نام ہو گا؟ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، فائنل میں کل دو بڑی ٹیمیں برازیل اور ارجنٹینامد مقابل ہوں گی، ارجنٹینا کی ٹیم 28 سال بعد کوپا امریکا کپ جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

کوپا امریکا کپ کا چیمپئن کون ہو گا؟، فائنل میں کل دو بڑی ٹیموں میسی کی ارجنٹینا اور نیمار کی برازیل میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

ارجنٹینا 28 سال بعد کوپا امریکا کپ جیتنے کے لیے پرعزم ہے تو دوسری جانب برازیل اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں کولمبیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

برازیل نے سیمی فائنل میں پیرو PERUکو ایک صفر سے شکست دی، ارجنٹینا نے کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل آخری بار 1993 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ 2019 میں برازیل نے ارجنٹینا کو فائنل میں دو صفر سے شکست دی تھی۔