Thursday, April 25, 2024

کوٹلی ستیاں، وزیراعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کی دھجیاں اڑا دی گئیں

کوٹلی ستیاں، وزیراعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کی دھجیاں اڑا دی گئیں
February 28, 2020
کوٹلی ستیاں (92 نیوز) کوٹلی ستیاں میں وزیراعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔۔مقامی بااثرافراد اورمحکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے50 لاکھ مالیت سے زائد کے 72 تناور درختوں کو بے رحمی سے کاٹ دیا گیا۔ کوٹلی ستیاں میں وزیراعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ 72 تناور درختوں کوکاٹ کر علاقے کا قدرتی حسن تباہ کر دیا گیا۔ کاٹے گئے درختوں کی مڈھیوں کو آگ لگا کر نشانات مٹانے کی بھی کوشش کی گئی۔ سرسبز شاداب کوٹلی ستیاں میں مقامی بااثر شخصیات نے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے درجنوں تناور درخت کاٹ کر علاقے کے قدرتی حسن کوگہنا دیا۔ قریبا سو سال میں تیار ہونے والے چیڑ کے 72 درختوں کو کاٹا گیا۔ کاٹے گئے درختوں کی مڈھیوں کو آگ لگا کرنشانات مٹانے کی بھی کوشش کی گئی۔ بہت سے درخت جنگل سے منتقل کئے جا چکے ہیں جبکہ کئی ابھی موجود ہیں۔ درختوں کی کٹائی اور فروخت پر محمکہ جنگلات، اسٹنٹ کمشنر اور تھانہ کوٹلی ستیاں کی کی خاموشی سوالیہ نشان بن گی؟۔ عدالتی احکامات کے تحت ذاتی زمین پر خود لگائے گئے درخت کاٹے جا سکتے ہیں۔ تاہم ذاتی زمین سے بھی چیڑ اور دیار نہیں کاٹے جا سکتے۔ اہل علاقہ نے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ علاقے کا حسن تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کا کارروائی کی جائے۔