Thursday, April 25, 2024

کوٹلی ستیاں میں ہائر اسکینڈی اسکول کی عمارت 15سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکی

کوٹلی ستیاں میں ہائر اسکینڈی اسکول کی عمارت 15سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکی
July 1, 2020

کوٹلی ستیاں ( 92 نیوز) حکمرانوں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے غفلت کی انتہا، کوٹلی ستیاں  میں ہائر سکینڈری  اسکول کی عمارت 15 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔ بلڈنگ مکمل نہ ہونے پر بچے دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

کوٹلی ستیاں  میں تعلیم کے حوالے سے موجودہ اور سابق حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے نکلے، 15 کنال اراضی پر مشتمل ہائرسکینڈری کی عمارت 15 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی، اس عمارت پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے لیکن یہ عمارت آج کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔

الیکشن سے پہلے ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے میجر لطاسب ستی نے بھی عوام سے وعدے کئے تھے لیکن تاحال سکول کا کام شروع نہ ہو سکا۔ شہری حکمرانوں اورمحکمہ تعلیم  کی چشم پوشی سے سخت نالاں ہیں۔

شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی  پنجاب سردارعثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ سکول کی بلڈنگ کا کام فی الفور شروع کرایا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے۔