Wednesday, April 24, 2024

کوٹلی آزادکشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ میں میلہ مویشیاں کا افتتاح

کوٹلی آزادکشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ میں میلہ مویشیاں کا افتتاح
April 18, 2018
کھوئی رٹہ ( 92 نیوز ) کوٹلی آزادکشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ میں میلہ مویشیاں کا افتتاح کردیا گیا ، قائم مقام وزیراعظم چودھری طارق فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میلے میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کے علاقے کھوئی رٹہ میں حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے میلہ مویشیاں کا انقعاد کیا گیا ،میلہ مویشیاں کا پرانا نام بیساکھی میلہ تھا ، پاکستان بننے کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت نے میلہ مویشیاں کا نام دیدیا۔ میلے میں آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا مختلف محکمہ جات نے اپنے اسٹال لگائے ، قائم مقام وزیراعظم کو محکمہ جات کی کارگردی پر بریف کیا گیا۔ میلے میں روایتی اور ثقافتی کھیل گھڑ دوڑ،نیزہ بازی، کبڈی، بیل دوڑ ،بازوگری فٹبال پیش کیے گئے۔ ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس  سے میلے میں آنے والے شرکاء  اور سیاحوں کا استقبال کیا گیا۔ میلہ مویشیاں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، میلہ تین دن جاری رہے گا ، میلے کا آخری دن صرف خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔ ایل او سی کے قریبی علاقے میں آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ثقافتی  میلہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کے کشمیری عوام بھارتی جارحیت سے ڈرنے والے نہیں۔