Thursday, May 9, 2024

کوٹلی  آزاد کشمیر میں کیری ڈبہ کو حادثہ ، 4افراد جاں بحق

کوٹلی  آزاد کشمیر میں کیری ڈبہ کو حادثہ ، 4افراد جاں بحق
December 31, 2019
کوٹلی ( 92 نیوز)  کوٹلی آزاد کشمیر  میں  گوجرانوالہ سے نکیال آنے والا کیری ڈبہ قمروٹی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں  4 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا  اور  کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور میتوں کو  مقامی اسپتال  پہنچایا ۔ ادھر مالا کنڈ میں دو ٹریفک حادثات  میں  8افراد جاں بحق  جبکہ  32 زخمی  ہو گئے ۔ مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ پلئی میں سوات ایکسپریس وے پر دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مالاکنڈ کے پہاڑی علاقے پلئی میں سوات ایکسپریس وے پر پہلاحادثہ مسافر وین کو پیش آیا  ، خطرناک موڑکاٹتے ہوئے  ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری ، حادثہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ۔ اسی مقام پر سوات سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ  حادثے کا شکار ہوگئی جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ14افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو بٹ خیلہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔