Friday, April 19, 2024

کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق

کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق
July 25, 2021

کوٹلی (92 نیوز) کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہو گئے۔

چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیر عبدالرشیدسلہریا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، کوٹلی تصادم کے بعد وہاں پر فوج پہنچ گئی۔

ادھر حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ پولنگ اسٹیشن نمبر 86  میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 کارکنان زخمی ہوگئے جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔