Monday, May 13, 2024

کوٹلہ، گھر میں آتشزدگی، ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق

کوٹلہ، گھر میں آتشزدگی، ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق
January 12, 2020
گجرات (92 نیوز) گجرات کے علاقے کوٹلہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق کوٹلہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی، 2 بہنیں اور ان کے ماں باپ شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔