Saturday, April 27, 2024

کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا

کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا
June 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز) العزیزیہ کیس کےمجرم اور کوٹ لکھپت جیل میں  قید نواز شریف کا جیل  میں طبی معائنہ  کیا گیا۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا۔ [caption id="attachment_226228" align="alignnone" width="500"] کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا[/caption] احتساب عدالت نے  نواز شریف کو نیب کی سیکشن نائن اے کے تحت دس سال قید بامشقت جبکہ 80لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنانے کے ساتھ ایون فیلڈ فلیٹس سمیت تمام جائیداد قرق کرنے حکم دیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو نیب کی سیکشن بارہ اے کے تحت  جعلی کیلبری فاؤنٹ کی مد میں ایک سال اور معاونت جرم میں مجموعی طور پر سات سال قید بامشقت کی سزا اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کا حکم سنایا تھا۔ نواز شریف کے دامان  کیپٹن ریٹائر صفدر کو جرم میں معاونت پر ایک سال قید کی سزا سنائی جبکہ نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزموں کو آمدن سے زائد اور بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنانے پر سزا سنائی گئی ، استغاثہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے شواہد ثابت کرنے میں ناکام رہی ، مریم نواز نے والد کے اثاثے چھپانے  کی سازش میں اہم کردار ادا کیا ، عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈزجعلی تھیں، ملزمان نے اپنے انٹرویوز میں کبھی یہ نہیں کہا کہ بیئرر شیئرز قطری رائل فیملی کے ساتھ سرمایہ کاری کے نتیجے میں حاصل کیے گئے۔ مریم نواز نے بعد ازاں ہائیکورٹ میں سزا معطلی کیلئے اپیل کی تھی جو منظور کر لی گئی تھی ۔