Sunday, May 19, 2024

کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے اہلخانہ وپارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی

کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے اہلخانہ وپارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی
January 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ہے ۔  سابق وزیر اعظم سے اہل خانہ  ، پارٹی رہنما اور کارکنان نے ملاقات کی ۔ نواز شریف سے  مریم نواز سمیت ان کے خاندان کے افراد ، پارٹی رہنما اور کارکن ملے، نواز شریف بات چیت میں شعر بھی سناتے رہے ، انہوں نے  سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ  سانحہ ساہیوال پر افسوس ہے ، بغیر تصدیق اس طرح بے گناہوں کا خون نہیں بہانا چاہئے تھا، حکومت نے بہت وقت ضائع کردیا  عوام کی سہولت کیلئے فوری طور پرملتان موٹروے کھول دینی چاہئے۔ مریم نواز کی آمد کے موقع پر کارکن ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگئے، گاڑی کے سامنے دوبکروں کاصدقہ دیاگیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشیدنےمیڈیاسےبات چیت میں کہا نواز شریف کو ذاتی معالج کےمشورےکےمطابق علاج کروانے کی اجازت دی جانی چا ہئے۔ خرم دستگیر بولے نوازشریف کوکچھ ہواتوعوام اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ نوازشریف سے ملاقات کے لئے طارق فضل چودھری،طلال چودھری،سیف الملوک کھوکھر،جاویدلطیف،ایڈووکیٹ راجہ ذوالقرنین،صحافی سلمان غنی بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ نوازشریف سے ملاقات کے لئےدوسوسے زائدافرادکے ناموں کی تین فہرستیں جاری کی گئیں، ملاقات کے لئے لسٹ میں نام نہ آنے پر متعددرہنما اور کارکن پولیس اہلکاروں سے بحث کرتے رہے۔