Thursday, March 28, 2024

کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے

کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے
May 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر،دانیال عزیز، مریم اورنگزیب نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔ نواز شریف کے اہلخانہ اور صاحبزادی مریم نواز بھی ان سے ملاقات کے لئے جیل آئیں گے ۔ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ، عدالت کی جانب سے  انہیں 10سال کیلئے نا اہل بھی قرار دیا گیا ہے ۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے  7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 1.5ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں با عزت بری کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں  نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ، ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ۔ نواز شریف نے عدالت سے اڈیالہ کی بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی  درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔