Monday, May 13, 2024

کوٹ رادھا کشن، دیرینہ عداوت پر مخالفین کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی

کوٹ رادھا کشن، دیرینہ عداوت پر مخالفین کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی
October 9, 2019
کوٹ رادھا کشن (92 نیوز) کوٹ رادھا کشن میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے میں 8 ماہ قبل محمد بوٹا نامی شخص کا  محلے میں جھگڑا ہوا جس کے بعد مخالفین نے اس کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور مارپیٹ کی ۔اسکے خلاف متاثرہ شخص نے مقدمہ درج کرایا جس پر گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ چند روز قبل گرفتار آفراد کی رہائی ہوئی تو انہوں نے اسی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے گذشتہ روز محمد بوٹا کے گھر دھاوا بول دیا۔ مار پیٹ کی، فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔