Saturday, April 27, 2024

کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں ، زرتاج گل کی انوکھی تعریف

کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں ، زرتاج گل کی انوکھی تعریف
June 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرمملکت زرتاج گل نے کووڈ 19  کی انوکھی تعریف بیان کردی، کہتی ہیں کووڈ 19  کا مطلب ہے اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح اپلائی ہوسکتے ہیں۔

وزیر ماحولیات زرتاج گل کی انوکھی منطق، کووڈ انیس کی انوکھی تعریف بیان  کردی، کہا کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح اپلائی ہوسکتے ہیں۔پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور  صارفین نے زرتاج گل پر تنقید کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح بھی شروع کردیا۔

اس سے پہلے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے انوکھا دعوی کیا تھا کہ ڈینگی کی طرح کورونا وائرس بھی ہر سال آئے گا۔

تمام تنقید اور طنز و مذاق کے بعد زرتاج گل نے وضاحتی ٹویٹ میں اپنی غلطی تسلیم کی اور لکھا کہ 'میں روزانہ ٹی وی پر پرچی کے بغیر گھنٹوں بات کرتی ہوں۔' چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو۔