Thursday, April 25, 2024

کوورنا وائرس مزید 60افراد کی جان نگل گیا

کوورنا وائرس مزید 60افراد کی جان  نگل گیا
December 9, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس روز بروز بڑھنے لگا ، ایک دن میں مزید 60 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ سندھ اور پنجاب میں اموات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئیں، 2 ہزار 963 نئے کیسز سامنے آئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.4 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 963 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 60 افراد جان کی بازی ہارگئے ، جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 8 ہزار 547 تک پہنچ گئی ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 تک پہنچ گئی ، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684 ، پنجاب میں 1 لاکھ 24 ہزار 804 ، خیبرپختونخوا میں 50 ہزار 506  ، بلوچستان میں 17 ہزار 540 ، اسلام آباد میں 33 ہزار 420 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.4 فیصد رہی،اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 562، پنجاب میں 9 ہزار 842، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 551 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 280 ،گلگت میں 160، بلوچستان میں 513 ، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 416 تک پہنچ گئی۔