Friday, May 17, 2024

کونسل کی ہدایات جاری ہونے تک میڈیا کو کچھ نہیں بتاسکتے ، فردوس عاشق اعوان

کونسل کی ہدایات جاری ہونے تک میڈیا کو کچھ نہیں بتاسکتے ، فردوس عاشق اعوان
May 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے 14جون کے نوٹس جاری کئے ہیں،کونسل کی ہدایات جاری ہونے تک میڈیا کو کچھ نہیں بتاسکتے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، ن لیگ اور عدلیہ کے درمیان اینٹ کتے کا بیر ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف حکومتی ریفرنس کا فیصلہ ہونا تو ابھی باقی ہے تاہم اس سے قبل سیاسی میدان میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئی ہیں دوسری طرف ججوں کیخلاف حکومتی ریفرنس پر مسلم لیگ ن کھل کر سامنے آگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا ان کی پارٹی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ججوں اور عدلیہ کو ہدف بنایا جارہا ہے، اب حکومت کا بوریا بستر گول کرنا ہو گا۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف حکومتی ریفرنس کا فیصلہ ہونا تو ابھی باقی ہے تاہم اس سے قبل سیاسی میدان میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئی ہیں۔