Sunday, September 8, 2024

این اے 120 کا معرکہ: ن لیگ 57725 ووٹوں کے ساتھ آگے، تحریک انصاف کے 43108 ووٹ

این اے 120 کا معرکہ: ن لیگ 57725 ووٹوں کے ساتھ آگے، تحریک انصاف کے 43108 ووٹ
September 17, 2017

لاہور (92 نیوز) این اے 120 کے 205  پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج 92 نیوز کو موصول ہو گئے۔ تحریک انصاف  43108 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ن لیگ  57725 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ 

کارکنوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں کا جوش بھی عروج پر ہے۔ انتخاب میں حصہ لینے والے کئی امیدواروں کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے بھی روک دیا گیا۔

این اے 120 کا تگڑا جوڑ۔ کون کرے گا لاہور پر راج ۔ فیصلہ ہوگا آج۔ کارکنوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی ان ایکشن۔

کئی رہنماؤں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ مسلم لیگ کے رہنما بلال یاسین پولنگ اسٹین باسٹھ پر ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو پولیس کے ساتھ تکرار ہو گئی۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر بھی پولیس اہلکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولے کہ تم مجھے کیسے روک سکتے ہو؟ تمہارا اختیار ہی نہیں کہ تم مجھے روکو۔

پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کی بھی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی ابتدائی انٹری ناکام رہی۔ سکیورٹی اہلکاروں سے بحث کے بعد یاسمین راشد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما ایڈووکیٹ ضیاالدین اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شیخ اظہر کوبھی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

دوسری جانب دھاندلی کی شکایات کا سلسلہ بھی چل ڈورا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پلاننگ کے تحت دھاندلی کروا رہا ہے۔

لیگی رہنما پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر بھی شکایات کا اندارج کروانےصوبائی الیکشن کمیشن پہنچے۔