Friday, March 29, 2024

کون سی بیماری ہے جس کا علاج لندن کے ڈاکٹرز بھی نہیں کر پا رہے ، فردوس عاشق اعوان

کون سی بیماری ہے جس کا علاج لندن کے ڈاکٹرز بھی نہیں کر پا رہے ، فردوس عاشق اعوان
February 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا کون سی بیماری ہے جس کا علاج لندن کے ڈاکٹرز بھی نہیں کر پارہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے علاج کیلئے لندن میں موجود نوازشریف کی بیماری پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا رانا صاحب آپ نے نوازشریف کی آپریشن کیلئے آج کی تاریخ دی تھی۔ فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کی بیماری کو اقتدار سے دوری قرار دیا اور کہا کون سی بیماری ہے جس کا علاج لندن کے ڈاکٹرز بھی نہیں کر پار ہے۔ ہمیں پتہ ہے اس بیماری کا نام اقتدار سے دوری ہے۔ نوازشریف جب اقتدار سے دور ہوں تو بیمار پڑ جاتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کو سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کا خالی چیمبر ان کا منتظر ہے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے  تیر چلائے اور انہیں رائیونڈ میں تیتر بٹیر کھانے کا طعنہ دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا وقت آ گیا ہے کہ ملک سے سیاسی قبضہ مافیا کا صفایا کیا جائے۔