Monday, May 20, 2024

کومہ میں جانیوالی خاتون 27سال بعد ہوش میں آگئی

کومہ میں جانیوالی خاتون 27سال بعد ہوش میں آگئی
April 24, 2019

جدہ ( 92 نیوز ) متحدہ عرب امارات میں 1991 میں ایک ٹریفک حادثے کےنتیجےمیں کومہ میں جانےوالی خاتون 27 سال بعد معجزانہ طورپرہوش میں آ گئی۔

منیرہ عبداللہ حادثےکےوقت 32 برس کی تھیں ، وہ اپنے بیٹےعمرکو اسکول سےلےکرجا رہی تھیں جب ان کی گاڑی بس سےٹکراگئی ۔

حادثے میں منیرہ  کے دماغ پرشدیدچوٹیں آئی تھیں  اور وہ کومہ میں چلی گئیں ، منیرہ نے اپنے بیٹے کو بچانےکیلئے اپنی گودمیں سمیٹ لیا تھا جس کی وجہ سےاسے خراش تک نہ آئی۔

منیرہ یواےای کےتمام اسپتالوں کے علاوہ لندن میں بھی زیر علاج رہیں جس کے بعدحکومت نےانہیں جرمنی بھجوایا، جہاں انہیں گزشتہ سال ہوش آگیا۔

عمرکاکہناہےانہوں نےکبھی بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، منیرہ نےآخری باراپنےبیٹےکو چارسال کی عمر میں دیکھاتھاجب ہوش آیا تووہ بتیس سال کےتھے۔