Saturday, May 11, 2024

کوما کے مریضوں کو الٹراساؤنڈ سے جگانے میں جزوی کامیابی حاصل

کوما کے مریضوں کو الٹراساؤنڈ سے جگانے میں جزوی کامیابی حاصل
February 2, 2021

لاس ویگاس ( ویب ڈیسک )طبی سائنسدانوں نے خاص الٹراساؤنڈ کی مدد سے کوما کے دو مریضوں کے دماغی حصوں کو گرم کر کے انہیں جگانے میں جزوی کامیابی حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ایم سی ایس کے تین مریضوں کو ایک ہفتے میں  ایک مرتبہ  لیکن دس دس منٹ تک الٹرا ساؤنڈ کی بوچھاڑ سے گزارا گیا جس سے 14 ماہ سے ایم سی ایس میں مبتلا  56 سالہ شخص پر بہت  مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق جب مریض کو  اس کے عزیز و اقارب کے نام سنائے گئے تو وہ تصویر میں ان  کی جانب  آنکھوں سے اشارہ کرنے لگا ۔ جب اسے ہاتھ میں پکڑی گیند پھینکے کا کہا گیا تو اس نے نیچے گرائی جب کہ اپنی شناخت پر ہاں اور ناں  میں سر ہلایا۔

دوسرا تجربہ 50 سالہ خاتون پرکیا گیا جو قدرے گہرے ایم سی ایس میں تھی ، جب اسے الٹراساؤنڈ سے گزارا گیا تو وہ بات چیت سننے لگی اور کنگھا اور پنسل کے درمیان فرق محسوس کیا۔