Monday, September 16, 2024

کولکتہ:ٹیچر کے تشدد سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

کولکتہ:ٹیچر کے تشدد سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا
February 9, 2016
کولکتہ(ویب ڈیسک)بھارت میں استاد جلاد بن گیا آٹھویں جماعت کے مسلمان طالبعلم  کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کولکتہ سے دوسوکلومیٹر دور مغربی بنگال کے علاقے  مرشد آباد کے  اسکول میں  ٹیچر کے تشدد سےآٹھویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا۔ چودہ سالہ طالبعلم ایک بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم تھا شمیم ملک نامی اس طالبعلم کو صرف اس بات پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ بغیر اجازت اپنے گھر چلا گیا اور ہفتے کی چھٹیاں گزار کر واپس آیا تھا۔ طالبعلم کے لواحقین نے اسکول انتظامیہ اور ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔