Sunday, September 8, 2024

کولکتہ: بھارت میں سکیورٹی مسئلہ تھا جو حل ہو گیا، بھارتی عوام سے اچھا رسپانس مل رہا ہے: شہریار خان

کولکتہ: بھارت میں سکیورٹی مسئلہ تھا جو حل ہو گیا، بھارتی عوام سے اچھا رسپانس مل رہا ہے: شہریار خان
March 19, 2016
کولکتہ (نائنٹی ٹو نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی مسئلہ تھا جو حل ہو گیا۔ بھارتی عوام سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے ٹاکرے کے سنسنی خیز لمحات دیکھنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھی بھارت میں موجود ہیں۔ انہوں نے وہاں انڈین ٹی وی چینل ‘‘ٹائمز ناؤ’’ سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی کا مسئلہ تھا جو حل ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے ٹیم بھارت بھیجنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ شہریارخان کہنے لگے کہ بھارتی عوام سے اچھا رسپارنس مل رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیرمین پی سی بی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہنچے ہیں۔