Wednesday, April 24, 2024

کولکتہ ایئر پورٹ پر پانچ گھنٹے تک سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا:نجمہ شہریار خان

کولکتہ ایئر پورٹ پر پانچ گھنٹے تک سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا:نجمہ شہریار خان
May 12, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کی اہلیہ نجمہ  شہریارخان نے بھارت میں کئے جانے والے سلوک سے پردہ اٹھا دیا، نجمہ شہریارخان کے مطابق شہریارخان اور انہیں کولکتہ ایئرپورٹ پر پانچ گھنٹے تک سخت اذیت میں رہنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ نے کہا کہ شہریارخان کو علم تھا کہ پاکستانی شہری قانون کے مطابق کولکتہ کے راستے بھارت داخل نہیں ہو سکتے لیکن انہیں اس بات کا یقین تھا کہ سفارتی پاسپورٹ اور سارک ویزا ہونے کی وجہ سے انہیں اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ گھنٹے تک ایئرپورٹ پر روکے رکھا گیا، اس دوران انہیں صرف پانی کی ایک بوتل فراہم کی گئی جب کہ ذیابیطس کے مریض شہریارخان کی دوائیں بھی ان کے بیگ میں رہ گئی تھیں، نجمہ شہریارخان کا کہنا تھا کہ جب وہ ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہیں لگا جیسے کسی جیل سے نکل آئے ہیں۔