Friday, March 29, 2024

کولچسٹر یونائیٹڈ سے شکست کھا کر ٹوٹنہم ای ایف ایل کپ سےباہر

کولچسٹر یونائیٹڈ سے شکست کھا کر ٹوٹنہم ای ایف ایل کپ سےباہر
September 25, 2019
برسلز ( 92 نیوز) ای ایف ایل کپ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا ۔ ٹوٹنہم کو غیر معروف ٹیم کولچسٹر یونائیٹڈ  کے ہاتھوں  ہار کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔  یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم  کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر تین کےمقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ای ایف ایل کپ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری جاری ہیں۔ جہاں ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا  جب  غیر معروف ٹیم  کولچسٹر یونائیٹڈ  نے ٹوٹنہم کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

سری لنکا کی ٹیم 11 سال بعد ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گولز پوسٹ پر خوب تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو میں دکھائی دیں لیکن ایک بار پھر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقررہ وقت تک میچ  بغیر کسی گول کے برابر رہا  ۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کولچسٹریونائیٹڈ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔