Friday, April 26, 2024

کولوراڈو میں شدید برفباری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کولوراڈو میں شدید برفباری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
September 9, 2020

کولوراڈو ( 92 نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی، شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

کینیڈا کی طرف سے خون جما دینے والی ہواؤں کی انٹری کے ساتھ امریکی ریاست کولوراڈو میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی ، ایک دن پہلے تک گرمی سے پناہ مانگنے والے شہری برفباری سے لطف اندوز ہونے لگےْ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی دارالحکومت ڈینور کے درجہ حرارت میں صرف ایک روز کے دوران33 سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی ہے ، درجہ حرارت34 سے گر کر 1.6 سینٹی گریڈ پرآ گیا ہے۔

شدید برفباری  کے باعث کولوراڈو کے کئی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، موسم کی تبدیلی نے جہاں شہریوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں مختلف علاقوں میں جنگلات کی آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز کو بھی سکون کا سانس نصیب ہوا ہے۔