Friday, April 26, 2024

کولوراڈو میں اسکول میں فائرنگ ، ایک طالبعلم ہلاک ‏

کولوراڈو میں اسکول میں فائرنگ ، ایک طالبعلم ہلاک ‏
May 8, 2019
کولوراڈو ( 92 نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو  کے ایک اسکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے  ،  ریاست کولوراڈو  کے شہر ڈینور میں موجود  سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی اسکول بھی  گولیوں کی تھرتھراہٹ سے لرزاٹھا۔

امریکہ میں سکول میں فائرنگ ، تین طالبعلم ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق ہینڈ گن سے لیس دو ملزمان نے کلاس رومز میں موجود  طلبا پر  گولیاں برسانا شروع کردیں  جس کے نتیجے میں ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم  موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے   دونوں  حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جو اِسی اسکول کے طالبعلم ہیں۔ ایک حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال بتائی جاتی ہے  ، رپورٹس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں  میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔