Friday, April 26, 2024

کولن منرو پی ایس ایل ایڈیشن 6 سے باہر

کولن منرو پی ایس ایل ایڈیشن 6 سے باہر
February 2, 2021

لاہور( ویب ڈیسک )پی ایس ایل ایڈیشن 6 سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ ایک قیمتی کھلاڑی سے محروم ہو گئی ، نیوزی لینڈ کے بلے باز کونل منرو پی ایس ایل ایڈیشن 6 نہیں کھیل سکیں گے ۔

کولن منرو  کو آسٹریلیا میں جاری مقابلے کے بعد پاکستان آمد اور قرنطینہ  کے باعث مسائل  کا سامنا تھا جس کی وجہ  سے وہ پی ایس ایل ایڈیشن 6 میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں کولن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ سے بہت اچھا رویہ رکھا ،  انہوں نے اسکواڈ میں میری شمولیت کو برقرار رکھا  لیکن قرنطینہ پابندی کی وجہ سے  اب ایسا ممکن نہ ہو سکے گا۔

انوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایڈیشن 6 مارچ کی 22 کو ختم ہو رہا ہے جس کے بعد مئی کے وسط تک  ملک واپس جا سکوں گا اور اس کے بعد مجھے مزید دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا جو کہ بہت مشلک ہے  اس لئے یہ وقت میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزاروں گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔