Friday, March 29, 2024

کولمبین حکام نے شہرہ آفاق مصنف گارشیا ماکیز کے چوری شدہ ناول کا نسخہ برآمد کر لیا

کولمبین حکام نے شہرہ آفاق مصنف گارشیا ماکیز کے چوری شدہ ناول کا نسخہ برآمد کر لیا
May 10, 2015
بوگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا کے حکام نے شہرہ آفاق آنجہانی مصنف گارشیا ماکیز کے ناول کا چوری ہو جانیوالا نسخہ برآمد کر لیا ہے۔ ون ہنڈرڈ ایئرز آف سولی ٹیوڈ کے پہلے ایڈیشن پر گارشیا کے دستخط بھی ہیں۔ نوبل انعام یافتہ ناول نگار کے دستخطوں والا نسخہ پچھلے ہفتے کتابوں کی نمائش کے دوران چوری ہو گیا تھا اور چور نے اسے پچاس ہزار ڈالر میں بیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ کتاب تو مل گئی ہے لیکن وہ چور کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکام کے مطابق کتاب بوگوٹا سے ہی ملی ہے۔ حکام نے کتاب الویروکاسٹی لو نامی شخص کو واپس کر دی ہے۔ اس نے ناول دو ہزار چھ میں یوراگوئے کے دارالحکومت مونتی ویدیو سے خریدا تھا۔