Friday, April 19, 2024

کولمبیا کے جہاز کریش کے5دن بعد ماں اور بچہ معجزاتی طور پر زندہ مل گئے

کولمبیا کے جہاز کریش کے5دن بعد ماں اور بچہ معجزاتی طور پر زندہ مل گئے
June 26, 2015
بوگوٹا(ویب ڈیسک)کولمبیا کے جہاز کریش کے پانچ دن بعد ماں اور بچہ معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔ تفصیلات کے  مطابق مغربی کولمبیا کے ایک جنگل میں جہاز کے حادثے کے پانچ دن بعد وہاں سے ماں اور اس کا بچہ زندہ ملے ہیں، کولمبیا کے ایئرفورس کے چیف نے ان کے بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا ہے۔ موریلو اور ان کا ایک سال کا بیٹا اس مقام کے قریب ہی ملا جہاں ان کا سیسنا طیارہ تباہ ہوا تھا۔ موریلو کا کہنا ہے،کہ وہ پائلٹ کی ایمرجنسی کال پر کیبن سے باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئی،اور جنگل میں جاگری،جہاں وہ بچےکے ساتھ پانچ دن تک رہی ،موریلو کو زخمی حالت میں پایا گیاجبکہ ایک سال کا بچہ حادثے میں محفوظ رہاجبکہ پائلٹ جان کی بازی ہارگیا،ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے،کہ ماں اور بچہ معجزاتی طور پر بچ  گئے ہیں۔ 4 2 3