Tuesday, May 21, 2024

کولمبیا کے ایگن برنال نے جیروڈی اٹالیا سائیکل ریس کا 16 واں مرحلہ جیت لیا

کولمبیا کے ایگن برنال نے جیروڈی اٹالیا سائیکل ریس کا 16 واں مرحلہ جیت لیا
May 25, 2021

سیسلی (92 نیوز) جیروڈی اٹالیا سائیکل ریس کا 16 واں مرحلہ کولمبیا کے ایگن برنال نے جیت لیا۔

اٹلی میں جیروڈی اٹالیا سائیکل ریس جاری ہے، جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

کولمبیا کے ایگن برنال نے 16 ویں مرحلے میں 153 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے، بائیس منٹ اور اکتالیس سیکنڈز میں طے کیا۔

کولمبین سائیکلسٹ نے اس جیت کے ساتھ ہی ایونٹ میں اپنی مجموعی برتری میں بھی اضافہ کر لیا۔ 16 ویں مرحلے میں رومین برڈیٹ دوسرے اور ڈیمی آنو کاروسو تیسرے نمبر پر رہے۔