Wednesday, May 8, 2024

کولمبیا کی پالینا ویگا مس یونیورس منتخب ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں،صدر وان مینوئل اور خاتون اول ماریا کلیمینسیا سے ملاقات

کولمبیا کی پالینا ویگا مس یونیورس منتخب ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں،صدر وان مینوئل اور خاتون اول ماریا کلیمینسیا سے ملاقات
April 29, 2015
کولمبیا (ویب ڈیسک) کولمبیا کی پالینا ویگا مس یونیورس منتخب ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ وطن واپسی پر انہوں نے بگوٹا میں صدر وان مینوئل سانتوس اور خاتون اول ماریا کلیمینسیا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ویگا کی چائے سے تواضع کی گئی۔ ملاقات کے بعد صدر سانتوس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کولمبیا کو بھی اسی طرح امن کا خواب دیکھنا چاہئے جس طرح ویگا نے مس یونیورس بننے کا خواب دیکھا تھا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ویگا کی طرح کولمبیا کا امن کیلئے خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ویگا دوسری کولمبین ہیں جو مس یونیورس منتخب ہوئی ہیں۔ وطن واپسی پر ویگا نے کہا وہ ایک ملکہ حسن سے زیادہ کولمبین اور لاطینی امریکی خاتون ہیں اور مقابلہ حسن میں کولمبیا کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارک نے امن مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ میں نہیں سمجھتی کہ اس سے امن عمل کو کوئی فائدہ ہو گا اس لئے امن عمل حکومت، صدر اورباغیوں پر چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔