Friday, April 26, 2024

کولمبیا کی سارہ ویرون نامی خاتون نے زندگی کے 100 سال پورے کرلیے

کولمبیا کی سارہ ویرون نامی خاتون نے زندگی کے 100 سال پورے کرلیے
May 10, 2020
بگوٹا (92 نیوز) کورونا وائرس نے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ اس صورت حال میں کولمبیا کی سارہ ویرون نامی بزرگ خاتون نے اپنی زندگی کے سو سال پورے کر لیے۔ لوگوں نے منفرد انداز میں سالگرہ کا اہتمام کیا اور ایک مخصوص انداز میں شرکت کی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارہ ویرون نے اپنے گھر کے باہر ہی سجاوٹ کرلی۔ میز پر کیک کیساتھ  گلاب کے پھول بھی سجائے گئے۔ بزرگ خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ کیک کاٹا اور لوگوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں پر کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر سالگرہ منائی۔ تقریب میں لوکل پولیس بینڈ نے بھی سوشل ڈسٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کی۔ سارہ ویرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 17 سال کی ہوئی تو ان کا خیال تھا کہ وہ چالیس سال بھی بمشکل زندہ رہے گی جبکہ وہ زندگی کے سو سال کا طویل عرصہ گزار چکی ہیں۔