Thursday, April 25, 2024

کولمبیا میں کوکین کی فصل کو تباہ کرنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

کولمبیا میں کوکین کی فصل کو تباہ کرنے کیلئے ڈرونز کا استعمال
June 27, 2018
کولمبیا( 92نیوز) جدید ٹیکنالوجی کا شاندار شاہکار ڈرون  کا جنگ کے علاوہ عام زندگی میں بھی استعمال بڑھنے لگا ۔ پیزا ڈیلوری سے لے میڈیکل سروس تک ڈرون استعمال کئے جا رہے ہیں  مگر کولمبیا میں ڈرونز کو نئے انداز میں سامنے لایا گیا ہے۔ یہاں کوکین کی فصلوں کو تباہ کرنے کیلئے ان پر فضا سے زہریلی دوا سپرےکی جارہی ہے ، جس کا مقصد نشے میں استعمال ہونے والے اس پودے کی ریکارڈ پیداوار کو روکنا ہے ۔