Thursday, April 25, 2024

کولمبیا میں منشیات سے بھرا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، ایک شخص کی لاش مل گئی، میکسیکو کا پاسپورٹ بھی برآمد

کولمبیا میں منشیات سے بھرا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، ایک شخص کی لاش مل گئی، میکسیکو کا پاسپورٹ بھی برآمد
May 22, 2015
کولمبیا (ویب ڈیسک) وینزویلا کی فضائی حدود سے آنے والا منشیات سے بھرا طیارہ کولمبیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کولمبیا کے جنوبی سمندر میں گرنے والے طیارے کا کولمبین ائیرفورس تعاقب کر رہی تھی اور اس پر فائرنگ بھی کی گئی۔ طیارے کے ملبے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کے پاس میکسیکو کا پاسپورٹ تھا۔ ہاکر سکس ہنڈرڈ نامی طیارے میں منشیات کے سینکڑوں پیکٹ موجود تھے۔ کولمبیا کے فوجی اہلکار تباہ شدہ طیارے کا باقی ملبہ تلاش کر رہے ہیں۔ ادھر وینزویلا کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ان کا نہیں ہے۔