Thursday, March 28, 2024

کولمبیا میں حکومتی اقدامات کیخلاف ملک گیر ہڑتال

کولمبیا میں حکومتی اقدامات کیخلاف ملک گیر ہڑتال
November 28, 2019
کولمبیا ( 92 نیوز) کولمبیا میں حالات معمول پر نہ آ سکے ، حکومتی اقدامات کے خلاف ہزاروں لوگوں کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کولمبین یونینز اور طلباء گروہوں کی جانب سے یہ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں کی جانے والی دوسری ہڑتال ہے۔ ہڑتال کا مقصد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور حکومت کے معاشی منصوبوں، کرپشن اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرنا  تھا ۔ مظاہرین حکومت سے ٹیکس اصلاحات کی تجویز کو بھی مسترد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں  دوسری جانب کولمبین صدر آئیون دوک مارکیز کی جانب سے ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی کا وعدہ کیا گیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اس سے عدم اطمینان ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔