Friday, April 26, 2024

کولمبیا میں 6 روز کی مسلسل بارش نے ایک قصبے کو پانی پانی کردیا

کولمبیا میں 6 روز کی مسلسل بارش نے ایک قصبے کو پانی پانی کردیا
August 23, 2017

بگوٹا (92 نیوز) کولمبیا میں چھ روز کی مسلسل بارش نے ایک قصبے کو پانی پانی کردیا۔ ایک ہزار گھر پانی میں ڈوب گئے۔ آٹھ سو افراد نقل مکانی پر مجبورہوگئے۔

کولمبیا میں ہونے والی بارشوں نے ایک قصبے میں تباہی مچا دی۔ ایسا لگ رہا ہے جیسا یہ قصبہ زیر آب ہی بسایا گیا ہو۔ بارشوں سے علاقے کے تین ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے جو سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال رہی ہے۔ علاقے کے میئر کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد پانچ دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ایک ہفتے تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔