Tuesday, April 23, 2024

کولمبیا، مسلح افراد کا حملہ، خاتون صوبائی گورنر 4 محافظوں سمیت ہلاک

کولمبیا، مسلح افراد کا حملہ، خاتون صوبائی گورنر 4 محافظوں سمیت ہلاک
October 31, 2019
بگوٹا (92 نیوز) کولمبیا میں مسلح افراد نے صوبائی گورنر کرسٹینا بوتیستا کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر اور ان کے 4 محافظ ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔ کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاوکا میں خاتون گورنر کرسٹینا بوتیستا اپنے محافظوں کے ہمراہ توری بیو شہر کے مضافاتی علاقے کے دورے پر تھیں کہ ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوق نے اپنے بیان میں خاتون گورنر کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔