Friday, April 26, 2024

کولمبوٹیسٹ کا  تیسرا روز: پاکستان کےدوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 171رنز

کولمبوٹیسٹ کا  تیسرا روز: پاکستان کےدوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 171رنز
June 27, 2015
کولمبو(92نیوز)کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روزسری  لنکا کی  پوری   ٹیم   تین  سو پندرہ   رنز پر آوٹ ہو  گئی پاکستان  نے اپنی  دوسری  اننگز میں دو  وکٹ کے  نقصان پر  ایک سو اکہتر رنز  بنا لئے میچ کو خراب موسم  کے  باعث  کھیل   مقررہ   وقت  سے  پہلے  ختم کر نا   پڑا۔ تفصیلات کے  مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ  کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے آدھا گھنٹہ  تاخیر سے شروع ہوا۔ میزبان  ٹیم نے  تین سو چار رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ  مجموعی اسکور میں  صرف گیارہ رنز کا اضافہ  کر سکی۔ یاسر شاہ نے چمیرا کو دو رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ پاکستان نے ایک سو ستتر رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کی تو اوپنر محمد حفیظ صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ احمد شہزاد نے انہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ اظہر علی اور یونس خان بالترتیب چونسٹھ اور تئیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے کہ خراب موسم اور  کم  روشنی  کے باعث میچ روکنا  پڑا۔ طویل انتظار کے بعد بھی موسم  بہتر نہ ہوا  جس پر   امپائر ز نے   تیسرے   روز کا کھیل ختم  کرنے کا اعلان کر دیا۔