Thursday, April 18, 2024

کولمبوٹیسٹ : پاکستان کےخلاف غلط فیصلہ دینےوالےبھارتی امپائرکی کوچ وقاریونس سےمعذرت

کولمبوٹیسٹ : پاکستان کےخلاف غلط فیصلہ دینےوالےبھارتی امپائرکی کوچ وقاریونس سےمعذرت
June 26, 2015
کولمبو(92نیوز)کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف غلط فیصلہ دینے والے  بھارتی امپائر نے کوچ وقار یونس سے  معذرت  کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے ذوالفقار بابر نے انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر  کوشل سلوا کے آؤٹ ہونے کی اپیل کی تاہم  بھارتی  امپائر   سندارم روی نے  یہ اپیل نہیں مانی جس پر کپتان مصباح الحق نے ریویو مانگا لیکن امپائر نے ریویو پر بھی آؤٹ نہ دیا  جبکہ  ایکشن ری  پلے میں سلوا واضح طور پر ایل بی ڈبلیو ہوتے نظر آ رہے تھے۔ امپائر کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بابر نے  سلوا کے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل کی تھی جبکہ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس اپیل پر ایل بی ڈبلیو  سے متعلق  بھی غور ہونا چاہیے تھا۔