Saturday, May 11, 2024

کولمبوٹیسٹ : سری لنکا کو جیت کیلئے153رنز کا آسان ہدف

کولمبوٹیسٹ : سری لنکا کو جیت کیلئے153رنز کا آسان ہدف
June 28, 2015
کولمبو(92نیوز)پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کو جیت کے لیے ایک سو تریپن رنز کاآسان ہدف دے دیا ، بارش کے باعث وقفے کے بعد کا میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی بیٹنگ لائن کبھی خوشی کبھی غم کی پرانی داستان دہراتی نظر آئی۔اظہر علی کے علاوہ پوری ٹیم میں سنچری میکر کی شدت سے کمی محسوس ہوئی۔ چوتھے روز پاکستان نےایک سو اکہتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ  آغاز کیا تو اظہر علی نے شاندار  کھیل  پیش کرتے ہوئے  ایک سو  سترہ  رنز بنائے۔ دوسری جانب یونس خان اپنے انفرادی سکور تئیس میں صرف چودہ رنز کا اضافہ کر سکے۔ مصباح الحق، اسد شفیق اور سرفراز احمد بالترتیب  بائیس، ستائیس اور سولہ رنز بنا کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے محروم کر کے پویلین لوٹ گئے جبکہ یاسر شاہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ جنید خان نے تین اور انجرڈ وہاب ریاض نے چھے رنز بنائے جبکہ ذوالفقار بابر سات رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے پرساد نے چار، چمیرا نے تین، میتھیوز نے دو اور ہیراتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔