Friday, April 19, 2024

کولمبو ٹیسٹ کے بعد نئی پلیئرز رینکنگ جاری، یاسر شاہ 14ویں سے 9ویں نمبر پر

کولمبو ٹیسٹ کے بعد نئی پلیئرز رینکنگ جاری، یاسر شاہ 14ویں سے 9ویں نمبر پر
June 29, 2015
دوبئی(92نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے بعد نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئ، لیگ سپنر یاسر شاہ پہلی بار ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق  ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے  باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے میچ میں آٹھ وکٹیں لیں، وہ چودہویں سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے،  جنید خان ایک درجہ تنزلی سے بیسویں اور  ذوالفقار بابر ایک درجہ تنزلی سے چونتیسویں پوزیشن پر چلے گئے، سعید اجمل کی بارہویں پوزیشن ہے، یونس خان ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل واحد پاکستانی ہیں تاہم وہ بھی پانچویں سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔ کپتان مصباح الحق کی ناقص بیٹنگ نے انہیں نویں سے  چودہویں پوزیشن پر پہنچا دیا سنچری میکر اظہر علی نے لمبی چھلانگ لگائی اور انیسویں سے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، بارہویں نمبر پر موجود اسد شفیق کو اٹھارہویں نمبر پر جانا پڑا۔