Thursday, April 25, 2024

کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم،نووکٹوں پر 304رنز بنالئے

کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم،نووکٹوں پر 304رنز بنالئے
June 26, 2015
کولمبو(92نیوز)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ  پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، میچ کے دوسرے روز کا کھیل  ختم ہونے پر سری لنکا نے  نو وکٹوں پر  تین سو چار رنز بنا لئے اور اسے پاکستان کے خلاف ایک سو چھیاسٹھ رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے، یاسر شاہ نے  پانچ وکٹیں لیتے ہوئے وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کی ۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستر رنز بنا رکھے تھےدوسرے روز پہلی وکٹ کمار سنگاکارا کی گری جو چونتیس رنز بنا کر ذوالفقار بابر کا شکار بنےمیچ کے پہلے روز امپائرز کے غلط فیصلے کے باعث آؤٹ نہ دیئے جانے والے سلوا نے اسی رنز بنا ڈالے،  وہ رن آؤٹ ہوئےکپتان اینجلو میتھیوز ستتر رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی وکٹ  یاسر شاہ کے حصے میں آئی ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔