Friday, April 26, 2024

کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا کر حساب برابر کر دیا

کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا کر حساب برابر کر دیا
June 29, 2015
کولمبو (ویب ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ اس طرح تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ آخری اننگز میں پاکستانی ٹیم 329 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی جس پر سری لنکن ٹیم کو جیتنے کیلئے صرف 153رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تھرمنے بیس رنز جبکہ اینجلو میتھیوز 43رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔