Thursday, April 25, 2024

کولمبو ٹیسٹ: اظہر علی نے سنچری مکمل کر لی

کولمبو ٹیسٹ: اظہر علی نے سنچری مکمل کر لی
June 28, 2015
کولمبو (ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹسمین اظہر علی نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں سنچری مکمل کر لی۔ نائب کپتان کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 9ویں سنچری ہے۔ اظہر علی سری لنکا کے خلاف5ویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے لگائے۔ ان کی سنچری کے ساتھ ہی پاکستان نے 109 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ سرفراز احمد ابھی تک ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا نے 315 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے ابھی تک 286 رنز بنا لئے ہیں۔