Sunday, September 8, 2024

کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کم ہو : سرتاج عزیز

کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کم ہو : سرتاج عزیز
January 9, 2016
  لاہور(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ  کوشش  ہے سعودی عرب ،ایران کشیدگی کم ہووقت آنے پر دونوں ممالک کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ لاہور میں میڈیا ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد پتہ چل جائے گا پٹھان کوٹ حملہ کس نے کرایا 15جنوری کو سیکرٹری خارجہ   ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار صوبائی خود مختاری کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ کی باتوں کو سنا گیا آپٹیکل فائبراکوڑہ خٹک سے نہ بھی گزرے توبھی پرویز خٹک انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں خود مل کر پرویز خٹک کو سکھاوں گا کہ آپٹیکل فائبر کا استعمال کیا ہے۔