Saturday, April 20, 2024

کوشش ہے کہ خواتین زیادہ سے زیادہ ججز بنیں :عاصمہ جہانگیر

کوشش ہے کہ خواتین زیادہ سے زیادہ ججز بنیں :عاصمہ جہانگیر
March 11, 2015
اہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ خواتین متحرک ہوں اور زیادہ سے زیادہ ججز بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کل تک اسمبلیوں میں خواتین کے جانے کے مخالف تھے آج ان کی اپنی بیٹیاں اسمبلی میں بیٹھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے شک اسمبلی میں موجود خواتین کسی نہ کسی کی رشتہ دار ہونے کے باعث ہی وہاں پہنچیں لیکن پھر بھی انکو سلام پیش کرتی ہوں۔ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے خطاب کرتے ہوئے لڑکی کےلئے شادی کی عمرکی حد سولہ سال مقرر کرنے اورمرد کی دوسری شادی کرنے کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی شرط رکھنے کی قانون سازی پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسے بائیسویں ترمیم کا موضوع بنانا چاہیئے اور خواتین پارلیمنٹیرین کو اس مسئلے پر پارلیمان میں آواز اٹھانی چاہئے۔