Saturday, April 20, 2024

کوشش ہے صدارتی انتخاب کیلئے مشترکہ امیدوار ہو، احسن اقبال

کوشش ہے صدارتی انتخاب کیلئے مشترکہ امیدوار ہو، احسن اقبال
August 26, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کوشش ہے صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایسا امیدوار چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو، پورے خلوص اور سنجیدگی کےساتھ مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں،کل تک کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلزپارٹی قیادت بھی معاملے پر لچک دکھائے گی، کسی اتفاق رائے پر پہنچنے کیلئے  گنجائش موجود ہے ۔ہم پیپلزپارٹی کے وفد سے مشاورت کر رہے ہیں ، ن لیگ کی پارلیمنٹ میں زیادہ سیٹیں ہیں لیکن ہماری پھر بھی کوشش ہے کہ مشترکہ امیدوار لایا جائے، اگر ہم نے متفقہ امیدوار کا نام جمع نہ کروایا تو اسکے منفی اثرات ہوہوں گے ۔